Healthy eating this Ramadan

Ramadan can be the ideal time to detox, lose weight and be healthier, but only if we remember to eat well. Here are some pointers to help you maximise the benefits

When the stars go blue: One village, eight world champions

PESHAWAR: Nawa Kalay is a village with star power. Located in the suburbs of Peshawar, the area has produced eight world-class squash champions who have won nearly 37 international tournaments.

Former Bollywood actress Mamta Kulkarni converts to Islam

MUMBAI: Former Indian actress Mamta Kulkarni, who acted in many superhit films during 90s, has reportedly converted to Islam.

Saudi king extends deadline for registration of OFWs, other migrant worker

Vice President Jejomar Binay, presidential adviser on OFW concerns, learned of the extension from labor officials, and thanked the Saudi king for his compassion

Anchor Jasmin Mansoor quits after threats from MQM.

MQM mafia must be tackled if want peace in Karachi and Pakistan. jasmeen manzoor.

Showing posts with label PakNews. Show all posts
Showing posts with label PakNews. Show all posts

Saturday, 27 July 2013

Pakistani Woman in Indian Govt Custody Demands Release or Death



Please Send My wife back to Pakistan or release her to live with us but don’t forget her in Nirmal Chhaya (shelter home for women, requested Muhammad Gulfam, husband of 47 years old Nuzhat Jahan. The Pakistani national Nuzhat married 30 years ago at age of 17. She is living in India from 30 years. After marriage they were living in Sitaram Bazar, Old Delhi.

Jail, shelter home and Now Wait:
According to Indian Media, Nuzhat was picked up in 2002 for overstaying without having a valid visa. In May 2013, she was sentenced for 6 days imprisonment with fine and ordered to deport her back to Pakistan. After completing punishment, she is living in shelter home. The Media report said Nirmal Chhaya is more horrible than India’s worst Tihar Jail.
Nuzhat has three children who are also waiting for her mother. 27 years old Gulsher, son of Nuzhat said, “Wait is the worst Punishment”.  She lived her whole life in India and that’s why she is more Indian than Pakistan, Gulsher said. Nuzhat visited Pakistan in 1992, 22 years ago.
Gulfam told that no political and human rights group helped him regarding this issue. I have lost all hopes, he added.

Wednesday, 24 July 2013

سکھر میں آئی ایس آئی دفتر کے قریب دھماکے،5 ہلاک

سکھر: پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں ملک کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے دفتر کے قریب دھماکے ہوئے ہیں۔
نمائندہ دی نیوز ٹرائب کے مطابق سکھر کی بیراج کالونی میں واقع آئی ایس آئی کے دفتر کے قریب مغرب کی ازان کے چند منٹ بعد ہونے والے یکے بعد دیگر چار دھماکوں میں 5 افراد ہلاک جب کہ 40 زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
نمائندے کا کہنا ہے کہ دفتر کے قریب ہونے والا پہلا دھماکے انتہائی زوردار تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ، دھماکوں کے بعد دہشتگردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تاحال فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
دھماکوں کے بعد رینجرز اور پولیس کے کمانڈوز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ بیراج کالونی سکھر کا انتہائی حساس علاقہ ہے جس میں آئی ایس آئی، کشمنر ہاؤس ، ڈی آئی جی سکھر کی رہائش گاہ ، ججز لاجز ، شہباز رینجرز ہیڈ کوارٹر اور دیگر حساس اداروں کے دفاتر موجود ہیں۔
ڈی آئی جی سکھر جاوید اوڈھو کے مطابق دھماکے کمپاؤنڈ میں ہوئے جس میں آئی ایس آئی ، ڈی آئی جی اور کمشنر کے آفسز ہیں، دھماکوں سے آئی ایس آئی دفتر کو شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ ایک عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع اور ریجن کی ناکہ بندی کردی گئی ہے جب کہ صورتحال کنٹرول کرنے کے لئے پولیس اور رینجرز کے مزید دستے بھی طلب کرلیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اب تک دھماکوں کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی کہ آیا حملہ خودکش تھا یا ٹائم ڈیوائس نصب کی گئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق ایک سرکاری عمارت پر تاحال دہشتگردوں کا قبضہ ہے جہاں سے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جارہی ہے۔

Monday, 22 July 2013

اوکاڑہ پولیس نے کردی ظلم کی تاریخ رقم

اوکاڑہ: پاکستان کے مشرقی صوبے پنجاب میں پولیس نے ظلم کی تاریخ میں نئی داستان رقم کردی ہے جہاں زیرحراست باپ بیٹے کو ایک دوسرے کے ساتھ بدفعلی پر مجبور کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انتہائی شرمناک واقعہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں پیش آیا۔
بتایا گیا ہے کہ 3 دن پہلے پولیس نے بجلی چوری کے خلاف دیپال پور میں آپریشن کیا تھا جہاں فائرنگ سے پیٹی بند بھائی کے ہلاک ہونے پر گاؤں میں چھاپے مارے گئے۔
پولیس نے باپ بیٹے سمیت کئی افراد کو پکڑ کر تھانہ صدر میں بند کردیا لیکن تھانے میں ایسا کھیل کھیلا کہ ظلم کی حدیں پار کرڈالیں۔
ملزم زبیر نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے دورانِ تشدد اْسے باپ کے ساتھ بدفعلی پر مجبور کیا۔ ملزم جمشید جہاں بیٹے زبیر کے ساتھ بدفعلی پر مجبور کرنے پر شرمسارہے وہیں پولیس کے ظلم خلاف نوحہ کناں بھی۔
ڈی پی او نے شرمناک واقعے کا نوٹس لے کر انویسٹی گیشن افسر کو گرفتار کرلیا جب کہ بدفعلی پر مجبور کیے گئے باپ بیٹا تاحال انصاف کے منتظر ہیں

Friday, 19 July 2013

سعودی ایئرلائن میں اسرائیلوں کے سفر پر پابندی

ریاض: سعودی عرب نے ملک کی سرکاری فضائی کمپنی کے طیاروں میں اسرائیلی شہریوں کے سفر پر پابندی عائد کردی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری فضائی کمپنی السعودیہ کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر خالد الملحم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی ایئر لائن میں اسرئیلیوں کے سفر پر پابندی کا فیصلہ ملکی سلامتی اور خود مختاری کے لیے ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پابندی کا فیصلہ غیرملکی شہریوں کے سعودی عرب میں داخلے سے متعلق عالمی سفارت کاری اور بین الاقوامی معیار کےاصولوں کو مد نظر رکھ کرکیا گیا ہے۔

Thursday, 18 July 2013

چین امریکی برتری ختم کرنے کو تیار

واشنگٹن: امریکا کے معروف تحقیقی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کے ایک تازہ سروے کی رپورٹ کہا گیا ہے دنیا میں یہ تاثر مضبوطی پکڑ رہا ہے کہ امریکا عالمی سطح پر اپنا سپر پاور کا مقام کھو رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی اور اقتصادی طور پر تیزی سے ترقی کرتے ہوئے چین کو دنیا نئی عالمی طاقت کے طور پر دیکھ رہی ہے۔
پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے 39 ممالک میں کیے گئے سروے میں 38 ہزار افراد نے حصہ لیا ، سروے میں 23 ممالک کی اکثریت نے کہا کہ امریکا اپنا مقام کھو رہا ہے اور چین امریکا پر سبقت لے جائے گا۔
پیو ریسرچ سینٹر میں حصہ لینے والے امریکیوں کی رائے بھی منقسم نظر آئی، گزشتہ سروے کے مقابلے میں تازہ رپورٹ میں چین کو مستقبل میں سپرپاور دیکھنے والے امریکیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی عوام اس بات پر متفق ہیں کہ ان کا ملک امریکا پر سبقت لے جائے گا تاہم امریکیوں کے خیالات اس بات پر منقسم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 2008ء میں ہونے والے سروے میں 54 فیصد امریکیوں کا کہنا تھا کہ ان کا ملک چین سے آگے رہے گا تاہم  نئی رپورٹ میں یہ تناسب 7 فیصد کم ہوکر 47 فیصد پر آ گیا ہے۔
سروے کے مطابق چین واحد غیر اسلامی ملک ہیں جہاں نصف سے زیادہ 54 فیصد میں امریکا مخالف رائے پائی جاتی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چین کے مضبوط ترین حامی ممالک میں پاکستان، وینزویلا، برازیل اور چلی ، ملائیشیا، کینیا، سینیگال اور نائجیریا شامل ہیں

Us Spy Plan Crashed Crashed



Tuesday, 16 July 2013

جسٹس مقبول باقر پر بم حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

کراچی:پاکستان کے معاشی حب کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس مقبول باقر پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کو دو ساتھیوں سمیت زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری سرجانی ٹاؤن میں گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مشترکہ کاروائی کے دوران مقابلے کے بعد عمل میں آئی۔
ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر امیر شیخ کے مطابق نشاندہی کرنے والے ملزم کو منگل کی شام حساس ادارے کی مدد سے گرفتار کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کی نشاندہی پر سرجانی ٹاؤن میں ہی کارروائی کی گئی جس کے نیتجے میں جسٹس مقبول باقر پر حملے کا ماسٹر مائنڈ دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 26 جون کو سندھ ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس مقبول باقر کے قافلے پر بم حملے میں رینجرز اور پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک جبکہ جسٹس مقبول باقرسمیت 18افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Monday, 15 July 2013

اسرائیل کی امریکا سے پہلے ایران پر حملے کی دھمکی

تل ابیب:اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ ایران کا ایٹمی پروگرام ختم کرنے کے لئے امریکا سے پہلے اس پر حملہ کرسکتا ہے۔
تہران حکومت کو یہ انتباہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی ٹی وی کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایران سے قریب اور زیادہ خطرے میں ہے،” ہمیں ایران کا سامنا کرنے کے لئے امریکا سے پہلے ہی تیاری رکھنا ہو گی۔”
انہوں نے کہا کہ ایران کے نئے منتخب صدر حسن روحانی بھیڑ کی کھال میں بھیڑیا ہیں، وہ مسکراہٹ بکھیر کر ایٹم بم بنانا چاہتے ہیں لیکن انہیں ہرگز اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
دوران انٹرویو انہوں نے انکشاف کیا کہ ایران کے پاس 190 کلوگرام افزودہ یورینیم موجود ہے جب کہ ایٹم بم بنانے کے لئے 250 کلوگرام یورینیم درکار ہوتا ہے۔

Sunday, 14 July 2013

چین میں زلزلے جیسی تباہی، سیکڑوں ہلاک و لاپتا

بیجنگ : چین کے جنوب مغربی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے زلزلے جیسی تباہی مچا دی ہے۔ بڑی تعداد میں مکان، درجنوں سڑکوں اور پلوں سمیت انفرا اسٹرکچر بھی تباہ ہوگئے۔
کہیں ٹوٹی سڑکیں، تو کہیں گرے ہوئے پل کئی علاقوں کا زمینی راستہ ہی کٹ گیا ہے۔
جنوب مغربی چین کے صوبے سچوان میں حالیہ بارش اور سیلاب سے برا حال ہے۔  ریلوں کے آگے نہ پل ٹک سکے نہ ہی مکان، سڑکیں بھی جگہ جگہ سے بہہ گئیں۔
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چھوٹے قصبوں کو بڑے شہروں سے ملانے والی شاہراہیں بھی تباہ حال ہیں جس کی وجہ سے چھ کاوئنٹی میں ہزاروں افراد محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
سیلاب میں کئی مکان بھی بہہ گئے ہیں۔ امدادی ٹمیں بھاری مشنیوں سے ملبہ اٹھانے میں مصروف ہیں۔
حکام کے مطابق سیلاب میں ہلاک اور لاپتا ہونے والوں  کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ ہزاروں افراد متاثر ہیں۔

Saturday, 13 July 2013

الطاف حسین کیخلاف تحقیقات آخری مراحل میں

لندن:برطانیہ میں رہائش پذیر متحدہ قو می موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے تحقیقاتی اداروں نے منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ثبوت پیش کرنے کے لئے مزید ایک ہفتے کی مہلت دے دی ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین کے وکلا نے منی لانڈرنگ کیس میں ثبوت پیش کرنے کے لئے مہلت طلب کی تھی جس پر مزید مہلت دی گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ قو می موومنٹ نے منی لانڈرنگ کیس سے بچنے کے لئے کراچی کے کاروباری حلقوں پر دباؤ بڑھانا شروع کر دیا ہے۔
آن لائن نے اپنی رپوٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی کی کاروباری شخصیات کو 17 جولائی سے قبل 4 ہزار پاونڈ دینے کا حلف نامہ متحدہ کی مرکزی قیادت کے پاس جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حلف نامے میں یہ تحریر کیا جائے گا کہ کاروباری شخصیات نے بطور عطیہ متحدہ قو می موومنٹ کو 4 ہزار پاونڈ دئیے ہیں تاکہ منی لانڈرنگ کیس ے بچا جاسکے

India to Deploy Women Security Officers at Pakistan Border

New Delhi: India’s Border Security Force (BSF) has decided to deploy women officers on Pakistan and Bangladesh borders. Indian Defence Ministry is finalizing recruitment process details. Till end of this year, 110 new security officers will be appointed and most of them will be women. Interestingly, most of appointed women officers will be maximum 25 years old, Indian Defence ministry said.
Reason Behind Recruitment:
Indian hasn’t given any solid reason behind this recruitment. Indian Defence Ministry claimed that this recruitment will proof that Women are not behind men in any field. The other reason can be shortage of men staff on Border as big number of men soldiers are on duty in Kashmir.
These new women officers will be appointed on Assistant Commandants post. Later they can be promoted to Commandants and deputy Commandants posts.
It’s worth mentioning here that Indian Security force started recruitment of women in 2009 but now they have started recruiting women as officers for the first time.

Sindh Govt Issues “Respect Ramadan” Ordinance

Government of Sindh has issued “Respect Ramadan” ordinance. According to this ordinance during fasting (Roza) at public places eating, drinking,smoking is prohibited. No one will be allowed to eat or drink at public places during day time in Ramadan.
All hotels, restaurants, cinemas and theaters will also be closed during fasting and no food restaurants will be allowed to do their business during fasting time. However cinemas located in Saddar area and in Clifton is showing movies during fasting also. Movies are scheduled to start at 2:45 PM and 3:00 PM which means that the cinemas are not following the ordinance of Sindh Government.
Meanwhile Government of Khyber Pakhtunkhwa (KP) has banned eating or drinking at the public places during fasting at the public places. If anyone is found in this activity he/she will has to face three-month imprisonment or a fine of Rs 50,000 as a punishment. However patients, passengers are allowed to eat and drink at public places like airport, bus stops, markets, hospital and other public places.

Friday, 12 July 2013

پاکستانی طالبان شام میں

دمشق: کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے شورش زدہ ملک شام میں جاری مبینہ جہاد پر نظر رکھنے کے لیے وہاں اپنا اڈہ قائم کرلیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے طالبان کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اڈہ افغانستان میں لڑائی میں حصہ لینے والے ان عرب نژاد جنگجوؤں کی مدد سے قائم کیا گیا ہے جو حال ہی میں شام میں جاری لڑائی میں حصہ لینے کے لیے وہاں گئے ہیں۔
پاکستانی طالبان کے ایک رکن کے مطابق گزشتہ 2 ماہ کے دوران جنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کم از کم 12 ماہر شام گئے ہیں۔
بی بی سی نے شامی اڈے کے ترجمان محمد امین کے حوالے سے کہا ہے کہ اڈہ چھ ماہ پہلے قائم کیا گیا تھا۔
دوسری جانب حکومت پاکستان نے ان اطلاعات پر ردعمل دینے سے انکار کیا ہے

Wednesday, 10 July 2013

بینظیر اور زرداری کے چیف سیکورٹی گارڈز کے قتل میں مماثلت -

اسلام آباد:پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے چیف سیکورٹی گارڈ منور سہروردی کے بعد صدر زرداری کے چیف سیکورٹی آفیسر کو بھی کراچی میں ہلاک کیا گیا۔
منور سہروردی کی گزشتہ دنوں نویں برسی منائی گئی تھی،منور سہروردی اور بلال شیخ کے قتل میں یہ مماثلت پائی جاتی ہے کہ دونوں کو گرومندر کے نزدیک ہلاک کیا گیا۔
صدر آصف علی زرداری کے چیف سیکورٹی بلال شیخ بم دھماکے میں نشانہ بنے جب کہ منور سہروردی کو گرومندر کے نزدیک گولیاں ماری گئی تھیں۔
گولیاں لگنے کے بعد وہ خود رکشہ میں بیٹھ کر آغا خان ہسپتال جارہے تھے کہ زیادہ خون بہہ جانے کے باعث جاںبحق ہوگئے۔
دم توڑنے سے قبل انہوں نے رکشہ ڈرائیور سے کہا تھا کہ تیز چلاﺅ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔
منور سہروردی کے بعد ان کے بھائی اور پھر بے نظیر بھٹو کے چیف سیکورٹی خالد شہنشاہ کو بھی کراچی کے علاقے کلفٹن میں قتل کردیا گیا تھا،جس شخص نے خالد شہنشاہ کو مارا تھا وہ بھی بعد میں قتل ہوگیا تھا۔
اٹھارہ اکتوبر کو بے نظیر بھٹو کے جلوس کی سیکورٹی پر مامور رحمان ڈکیت کو بھی پولیس مقابلے میں مار دیا گیا۔
گزشتہ روز بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے بلال شیخ 1986ء سے پی پی کی طلبہ تنظیم پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن سے وابستہ تھے۔
وہ 2004ء سے بلاول ہاﺅس کراچی میں ڈیوٹی انجام دے رہے تھے، 2008ء میں انہیں صدر کا چیف سیکورٹی افسر مقرر کیا گیاجس کے بعد اسلام آباد چلے گئے تاہم وہ کراچی آتے جاتے رہتے تھے۔
بلال شیخ پر اس سے قبل بھی دو بار قاتلانہ حملے کیے گئے جن میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔
- See more at: http://urdunews.thenewstribe.com/featured/2013/07/11/the-similarities-in-assassination-of-benazir-and-zardari-chief-security-guards/#sthash.ZbQJ7ggy.dpuf

اخوان المسلون کے سربراہ کی گرفتاری کا حکم

قاہرہ:مصری دفتراستغاثہ نے سابقہ حکمراں جماعت اخوان المسلون کے روحانی سربراہ محمد بدیع کوگرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
مصر کے سرکاری خبر رساں ادارے مینا کے مطابق محمد بدیع کی گرفتاری کے احکامات فوجی ہیڈ کوارٹر کے باہر ہنگامہ آرائی کے الزام پر جاری کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ دو روز قبل معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں نے فوجی ہیڈ کوارٹر ریپبلکن گارڈز کے باہر غیر معینہ مدت کے لیے دھرنے کی کوشش کی تھی۔
اس موقع پر دوران نماز فوج کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں اخوان المسلمون کے 50 سے زائد مظاہرین ہلاک ہوگئے تھے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق ہنگامہ آرائی میں ملوث ہونے کے الزام میں مزید  200 افراد کے خلاف فرد جرم بھی عائد کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جن افراد پر فرد جرم عائد کی گئی ان میں سے اکثر کا تعلق اخوان المسلون سے ہے۔
یاد رہے کہ مصر میں فوجی بغاوت اور پہلے جمہوری طریقے سے منتخب ہونے والے صدر مرسی کی معزولی کے بعد ہونے والے مظاہروں میں اب تک 88 افراد ہلاک جب کہ سینکڑوں  زخمی ہو چکے ہی
- See more at: http://urdunews.thenewstribe.com/featured/2013/07/11/egypt-muslim-brotherhood-leader-mohammed-badie-arrest-ordered/#sthash.f0dqDYPa.dpuf

کراچی، صدرزرداری کاچیف سیکورٹی آفیسردھماکے میں ہلاک

کراچی: پاکستان کے معاشی حب کراچی میں گرومندر کے قریب بم دھماکے میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کے چیف سیکورٹی آفیسر بلال شیخ ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق  دھماکا گرومندر کے قریب ایک سفید رنگ کی ڈبل کیبن گاڑی میں ہوا جس سے گاڑی میں موجود صدر پاکستان کے چیف سیکورٹی آفیسر بلال شیخ موقع پہ ہی دم توڑ گئے جبکہ دھماکے میں ان کے 2 محافظ بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔
ریسکیو ذرائع کےمطابق دھماکے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں  بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ایس پی  راجا عمر خطاب کا کہنا ہے کہ  دھماکا خود کش  لگتا ہے، نشانہ صدر زرداری کے چیف سیکورٹی آفیسر کو بنایا گیا ہے۔
دھماکا اتنا زور دار تھا کہ  قریب کھڑی گاڑیوں  اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ دھماکے کی آواز شہر کےدیگر علاقوں میں بھی سنی گئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ بلال شیخ پر پہلے بھی 3  مرتبہ حملے ہوچکے ہیں تاہم وہ  محفوظ رہے تھے۔
دوسری جانب سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکےاضافی  ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیا گیا ہے۔
- See more at: http://urdunews.thenewstribe.com/pakistan/2013/07/10/karachi-blast-2/#sthash.NCwgk977.dpuf

Tuesday, 9 July 2013

چینی عامل بابا بن گیا راتوں رات کروڑ پتی

بیجنگ: پاکستان میں جگہ جگہ عامل بابا جو محبوب لاپھینکے قدموں جیسے اشتہارات نظر آتے ہیں، مگر اس میدان میں چینیوں نے اپنے پڑوسیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہاں تو ایک عامل راتوں رات کروڑ پتی بن گیا ہے۔
جی ہاں یہ ماجرا ہے صوبہ ہونان کے 31 سالہ رہائشی لیو شون کا جو لوگوں کے مسائل کا حل آن لائن روحانی طریقے سے حل کرنے کا دعویٰ کرتا ہے۔
محبت کی تلاش ہو، یا گناہوں سے نجات، ساس سے تعلق بہتر بنانا ہو یا کچھ بھی لیو ہر ماہ اپنے صارفین سے 10 لاکھ یوآن بٹور رہا ہے، بلکہ اسے تو چینی ہیری پوٹر کا نام دے دیا گیا ہے۔
لیو کا کہنا ہے کہ جادو کا لکھنا ایک مقدس عمل ہے، اس سے آپ کا دل مطمئن ہوتا ہے۔
لیو نے اپنے کیرئیر کا آغاز اکاؤنٹنٹ کی حیثیت سے کیا مگر پھر اس نے عامل بابا بننے کا فیصلہ کرلیا کیونکہ اس کے بقول اسے پراسرار مناظر دکھائی دیتے تھے اور وہ اس کے جواب ڈھونڈنا چاہتا تھا
- See more at: http://urdunews.thenewstribe.com/editors-choice/2013/07/10/chinese-harry-potter-making-thousands-with-online-spell-emporium/#sthash.MB1CBPTU.dpuf

پی آئی اے میں خاتون میڈیکل افسر کو اجتماعی طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ



پی آئی اے میں خاتون افسر کی عزت پامال

لاہور: پاکستان کی سرکاری ایئر لائن پی آئی اے میں خاتون میڈیکل افسر کو اجتماعی طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
زیادتی کا شکار خاتون میڈیکل افسرنے پی آئی اے کے ڈپٹی چیف میڈیکل افسر، ایمبولینس ڈرائیور اور لیب اسسٹنٹ سمیت 5 افراد کے خلاف درخواست دے دی ہے۔ خاتون نے درخواست میں اجتماعی زیادتی کے حوالے سے ایک وڈیو ریکارڈنگ کا بھی ذکر کیا ہے۔خاتون کی درخواست پر منیجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے نے انکوئری کمیٹی تشکیل دے دی جو فوری طورپر واقعہ کی تحقیقات کے لئے لاہور پہنچ گئی ہے۔پی آئی اے کی انکوائری ٹیم کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ لاہور کینٹ کے ایک کلب میں پیش آیا۔پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور کا کہنا ہے کہ واقعہ میں جو بھی قصور وار ہوا اسے سخت سزا دی جائے گیدوسری جانب وزیر صحت پنجاب خلیل طاہر سندھو نے بھی خبر نشر ہونے پر واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلٰی کی ہدایت پروہ خود واقعہ کی انکوائری کر رہے ہیں

Monday, 8 July 2013

مرسی کے حامیوں پر فوج کی فائرنگ، مزید 42 ہلاک


قاہرہ:مصرمیں فوجی سربراہ کی جانب سے منتخب صدر محمد مرسی کی جمہوری حکومت گرائے جانے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، مصری فوج کی فائرنگ سے مزید 42  مظاہرین ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق پیر کی صبح قاہرہ کے فوجی ہیڈ کوارٹر پر” پریزیڈینشل گارڈ کلب” جہاں معزول صدرمحمد مرسی کوحراست میں رکھا گیا ہے کے سامنے ان کے ہزاروں حامی دھرنا دیئے بیٹھے تھے کہ فوج نے اچانک ان پر فائر کھول دیا
فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے پھینکے جس کےنتیجے میں مزید 42 افراد ہلاک اور 300 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
فوجی اہلکاروں نے پورے علاقے میں رکاوٹیں کھڑی کررکھی ہیں جب کہ اس علاقے میں صحافیوں کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
 احتجاج میں شریک ایک شخص محمد ال شیلی کا کہنا ہے کہ فوج کے ساتھ ساتھ نقاب پوش مسلح افراد بھی مظاہرین پر فائرنگ کررہے تھے۔
 اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں زیادہ تر کی حالت تشویشناک ہ
 یاد رہے کہ جمعہ کے روز بھی اسی مقام پر فائرنگ سے 4 مظاہرین ہلاک ہوئے تھے، محمد مرسی کی حکومت گرائے جانے کے بعد سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 60 سے تجاوز کرگئی ہے۔

کوئٹہ میں 3 ناٹو ٹینکرز نذر آتش

کوئٹہ: پاکستان کے مغربی صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے ناٹو کے 3 ٹینکرز کو نذرآتش کردیا۔
پولیس کے مطابق دو موٹرسائیکلوں پر سوار 4 مسلح افراد نے ناٹو ٹینکرز پر پہلے فائرنگ کی اور اس کے بعد کنٹینرز کو آگ لگادی۔
ٹینکرز کو نذرآتش کرنے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے جب کہ آگ پر فوری قابو نہ پانے کی وجہ سے ٹینکرز مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔
اس واقع میں کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، بتایا گیا ہے کہ ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ہے۔
تاحال ناٹوٹینکرز پر ہونے والے اس  تازہ ترین حملے کی ذمہ داری کسی نے بھی قبول نہیں کی ہے۔
ناٹو کو سامان پہنچانےوالے کنٹینرز پر حملوں میں ایک بار پھر تیزی آئی ہے، اس سے قبل ضلع بولان میں اتوار کے روز نامعلوم عسکریت پسندوں نے ایک ناٹو کنٹینر کو آگ لگادی تھ