Wednesday, 10 July 2013

بینظیر اور زرداری کے چیف سیکورٹی گارڈز کے قتل میں مماثلت -

اسلام آباد:پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے چیف سیکورٹی گارڈ منور سہروردی کے بعد صدر زرداری کے چیف سیکورٹی آفیسر کو بھی کراچی میں ہلاک کیا گیا۔
منور سہروردی کی گزشتہ دنوں نویں برسی منائی گئی تھی،منور سہروردی اور بلال شیخ کے قتل میں یہ مماثلت پائی جاتی ہے کہ دونوں کو گرومندر کے نزدیک ہلاک کیا گیا۔
صدر آصف علی زرداری کے چیف سیکورٹی بلال شیخ بم دھماکے میں نشانہ بنے جب کہ منور سہروردی کو گرومندر کے نزدیک گولیاں ماری گئی تھیں۔
گولیاں لگنے کے بعد وہ خود رکشہ میں بیٹھ کر آغا خان ہسپتال جارہے تھے کہ زیادہ خون بہہ جانے کے باعث جاںبحق ہوگئے۔
دم توڑنے سے قبل انہوں نے رکشہ ڈرائیور سے کہا تھا کہ تیز چلاﺅ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔
منور سہروردی کے بعد ان کے بھائی اور پھر بے نظیر بھٹو کے چیف سیکورٹی خالد شہنشاہ کو بھی کراچی کے علاقے کلفٹن میں قتل کردیا گیا تھا،جس شخص نے خالد شہنشاہ کو مارا تھا وہ بھی بعد میں قتل ہوگیا تھا۔
اٹھارہ اکتوبر کو بے نظیر بھٹو کے جلوس کی سیکورٹی پر مامور رحمان ڈکیت کو بھی پولیس مقابلے میں مار دیا گیا۔
گزشتہ روز بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے بلال شیخ 1986ء سے پی پی کی طلبہ تنظیم پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن سے وابستہ تھے۔
وہ 2004ء سے بلاول ہاﺅس کراچی میں ڈیوٹی انجام دے رہے تھے، 2008ء میں انہیں صدر کا چیف سیکورٹی افسر مقرر کیا گیاجس کے بعد اسلام آباد چلے گئے تاہم وہ کراچی آتے جاتے رہتے تھے۔
بلال شیخ پر اس سے قبل بھی دو بار قاتلانہ حملے کیے گئے جن میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔
- See more at: http://urdunews.thenewstribe.com/featured/2013/07/11/the-similarities-in-assassination-of-benazir-and-zardari-chief-security-guards/#sthash.ZbQJ7ggy.dpuf