Monday, 15 July 2013

قسمت بدلنے کا انوکھا طریقہ

ٹوکیو : ہاتھ دیکھنا یا پامسٹری ایک قدیم علم سمجھا جاتا ہے جس میں ہاتھوں کی لکیریں پڑھ کر قسمت کا حال بتانے کی کوشش کی جاتی ہے مگر جاپان میں تو لوگوں میں اس کچھ نئی ہی جدت پیدا کردی ہے۔
مانیں یا نہ مانیں مگر جاپانی اور کوریائی عوام نے تو اپنی قسمت کی لکیروں کو بدلنے کے لئے ہتھلیوں کی سرجری کرانا شروع کردی ہے۔
ہے ناں عجب ڈھنگ اپنی قسمت بدلنے کا مگر کیا کریں جی اپنے ہاتھوں میں بدقسمت لکیروں کو ہٹانے کا رجحان لوگوں میں دیوانگی کی حد تک بڑھ چکی ہے اور وہ انہیں سرجری کے ذریعے ہٹارہے ہیں۔
اسے ہی تو کہتے ہیں اپنی قسمت آپ بنانا تاہم اس سے واقعی کوئی فرق پڑتا بھی ہے تو اس کا تو فی الحال اندازہ لگانا ممکن نہیں تاہم کاسمیٹک سرجری کے اس سلسلے نے جاپانیوں اور کورین عوام کو ایک نئے شوق کا دیوانہ ضرور بنا دیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے مرد حضرات تو اس سرجری کے ذریعے اپنے ہاتھوں پر لمبی مالیاتی لائنیں بنواتے ہیں جبکہ خواتین کی خواہش شادی کی بڑی لائن ہوتی ہے۔