اسلام آباد : پاکستانی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے مطابق مصر میں جو کچھ ہو رہا ہے پاکستان میں لوگوں نے اسے تشویش کے ساتھ دیکھا ہے کہ ایک جہوری منتخب صدر کو طاقت کے بل بوتے پر ہٹایا گیا اور زیر حراست رکھا گیا ۔
سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مصر کی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ وہاں جلد صورتحال معمول پر آجائے گی۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مصرکے عوام کی مستقبل قریب میں اپنی مرضی کی جمہوری حکومت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یقیناً یہ مصر کی وہ تصویر نہیں جو پاکستانی عوام 21ویں صدی میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
وزیرداخلہ نے امید ظاہر کی کہ مصر کی قیادت اور عوام جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے ذریعے مفاہمت اور بات چیت سے اپنی مشکلات پر قابو پائیں گے۔