لاہور: پاکستانی اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں اور اب وہ ایک نئے ریکارڈ بنانے کے باالکل قریب ہیں۔
شاہد آفریدی تینوں طرز کے انٹرنیشنل میچوں میں 400 چکھے لگانے کے قریب ہیں اور انہیں صرف 2 چھکوں کی ضرورت ہے جس کے بعد وہ 400 چھکے لگانے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن جائیں گے۔
بوم بوم آفریدی نے 27 ٹیسٹ کی 48 اننگز میں 52 اور ون ڈے کے 359 میچوں میں 314 چھکے لگائے ہیں جب کہ ٹی ٹوئنٹی میں ان کے چھکوں کی تعداد32 ہے اس طرح آفریدی کے کل چھکے 398 بنتے ہیں اور انہیں 400 کا حنصہ مکمل کرنے کیلئے صرف 2 چھکوں کی ضرورت ہے۔
امید یہی ہے کہ شاہد آفریدی ویسٹ انڈیز کے خلاف 27 اور 28 جولائی کو ہونے والے دو ٹی ٹوئنٹی میں یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیں گے