کوئٹہ: پاکستان کے مغربی صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے ناٹو کے 3 ٹینکرز کو نذرآتش کردیا۔
پولیس کے مطابق دو موٹرسائیکلوں پر سوار 4 مسلح افراد نے ناٹو ٹینکرز پر پہلے فائرنگ کی اور اس کے بعد کنٹینرز کو آگ لگادی۔
ٹینکرز کو نذرآتش کرنے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے جب کہ آگ پر فوری قابو نہ پانے کی وجہ سے ٹینکرز مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔
اس واقع میں کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، بتایا گیا ہے کہ ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ہے۔
تاحال ناٹوٹینکرز پر ہونے والے اس تازہ ترین حملے کی ذمہ داری کسی نے بھی قبول نہیں کی ہے۔
ناٹو کو سامان پہنچانےوالے کنٹینرز پر حملوں میں ایک بار پھر تیزی آئی ہے، اس سے قبل ضلع بولان میں اتوار کے روز نامعلوم عسکریت پسندوں نے ایک ناٹو کنٹینر کو آگ لگادی تھ