Sunday, 7 July 2013

آسٹریلوی خاتون وسیم سے شادی کیلئے اسلام قبول کرینگی

میلبورن : پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے ایک آسٹریلین خاتون سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ دعویٰ ایک آسٹریلین جریدے نے اپنی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔
ہیرالڈ سن نامی جریدے کے مطابق 47 سالہ وسیم اکرم میلبورن سے تعلق رکھنے والی 30 سالی شانیریا تھامپسن نامی خاتون سے شادی کررہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وسیم اکرم نے بالکل روایتی انداز میں گھٹنوں کے بل بیٹھ کر آسٹریلین خاتون کو شادی کی پیشکش کی۔
شانیریا کا کہنا ہے کہ یہ میری زندگی کا سب سے رومانوی لمحہ ہے۔
سابق پبلک ریلیشن کنسلٹنٹ شانیریا اس شادی کے لئے اسلام قبول کریں گی اور پاکستان میں مستقل رہائش اختیار کرلیں گی۔
انکا کہنا ہے کہ وسیم اکرم نے انہیں روایتی انداز میں شادی کی پیشکش کرکے حیران کردیا تھا، تاہم انھوں نے پاکستانی لیجنڈ کو اس حوالے سے اپنے والد سے رابطہ کرنے کا کہا، جنھوں نے اسے ہنسی خوشی قبول کرلیا