بیجنگ: پاکستان میں جگہ جگہ عامل بابا جو محبوب لاپھینکے قدموں جیسے اشتہارات نظر آتے ہیں، مگر اس میدان میں چینیوں نے اپنے پڑوسیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہاں تو ایک عامل راتوں رات کروڑ پتی بن گیا ہے۔
جی ہاں یہ ماجرا ہے صوبہ ہونان کے 31 سالہ رہائشی لیو شون کا جو لوگوں کے مسائل کا حل آن لائن روحانی طریقے سے حل کرنے کا دعویٰ کرتا ہے۔
محبت کی تلاش ہو، یا گناہوں سے نجات، ساس سے تعلق بہتر بنانا ہو یا کچھ بھی لیو ہر ماہ اپنے صارفین سے 10 لاکھ یوآن بٹور رہا ہے، بلکہ اسے تو چینی ہیری پوٹر کا نام دے دیا گیا ہے۔
لیو کا کہنا ہے کہ جادو کا لکھنا ایک مقدس عمل ہے، اس سے آپ کا دل مطمئن ہوتا ہے۔
لیو نے اپنے کیرئیر کا آغاز اکاؤنٹنٹ کی حیثیت سے کیا مگر پھر اس نے عامل بابا بننے کا فیصلہ کرلیا کیونکہ اس کے بقول اسے پراسرار مناظر دکھائی دیتے تھے اور وہ اس کے جواب ڈھونڈنا چاہتا تھا
- See more at: http://urdunews.thenewstribe.com/editors-choice/2013/07/10/chinese-harry-potter-making-thousands-with-online-spell-emporium/#sthash.MB1CBPTU.dpuf