Tuesday, 9 July 2013

زلزلے کی پیشگوئی کرنے والی موبائل اپلیکشن تیار

نیویارک : سائنسدانوں نے ایسی موبائل اپلیکشن تیار کرلی ہے جس کے ذریعے زلزلوں کی آمد کی پیشگوئی کی جاسکے گی۔
کیلیفورنیا انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کی تحقیق کے مطابق اسمارٹ فونز کی ایک اپلیکشن تیار کی گئی جو ارتھ کوئیک کی فالٹ لائن پر موجود علاقوں میں زلزلہ پیما کے طور پر کام کرتے ہوئے زلزلے کی وائبریشن کو چیک کرسکے گی۔
تحقیقی ٹیم میں شامل رچرڈ گائے کا کہان ہے کہ یہ اپلیکیشن متاثرہ علاقوں میں زلزلوں کی نگران کے لئے اہم ثابت ہوگی۔
ان کے بقول اسمارٹ فونز کے ذریعے لوگوں کو قبل از وقت معلوم ہوجائے گا کہ زلزلہ آرہا ہے اور اس کی شدت کیا ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ اس سے لوگوں کو کچھ وقت قبل معلوم ہوسکے گا کہ انہیں کس تباہی کا سامنا ہوسکتا ہے۔