Thursday, 18 July 2013

چین امریکی برتری ختم کرنے کو تیار

واشنگٹن: امریکا کے معروف تحقیقی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کے ایک تازہ سروے کی رپورٹ کہا گیا ہے دنیا میں یہ تاثر مضبوطی پکڑ رہا ہے کہ امریکا عالمی سطح پر اپنا سپر پاور کا مقام کھو رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی اور اقتصادی طور پر تیزی سے ترقی کرتے ہوئے چین کو دنیا نئی عالمی طاقت کے طور پر دیکھ رہی ہے۔
پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے 39 ممالک میں کیے گئے سروے میں 38 ہزار افراد نے حصہ لیا ، سروے میں 23 ممالک کی اکثریت نے کہا کہ امریکا اپنا مقام کھو رہا ہے اور چین امریکا پر سبقت لے جائے گا۔
پیو ریسرچ سینٹر میں حصہ لینے والے امریکیوں کی رائے بھی منقسم نظر آئی، گزشتہ سروے کے مقابلے میں تازہ رپورٹ میں چین کو مستقبل میں سپرپاور دیکھنے والے امریکیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی عوام اس بات پر متفق ہیں کہ ان کا ملک امریکا پر سبقت لے جائے گا تاہم امریکیوں کے خیالات اس بات پر منقسم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 2008ء میں ہونے والے سروے میں 54 فیصد امریکیوں کا کہنا تھا کہ ان کا ملک چین سے آگے رہے گا تاہم  نئی رپورٹ میں یہ تناسب 7 فیصد کم ہوکر 47 فیصد پر آ گیا ہے۔
سروے کے مطابق چین واحد غیر اسلامی ملک ہیں جہاں نصف سے زیادہ 54 فیصد میں امریکا مخالف رائے پائی جاتی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چین کے مضبوط ترین حامی ممالک میں پاکستان، وینزویلا، برازیل اور چلی ، ملائیشیا، کینیا، سینیگال اور نائجیریا شامل ہیں