یہ کریڈٹ عمران خان کو جاتا جنہوں نے پوری قوم کو ایک کیا ہے اور آج پوری قوم ایک ہی دن روزہ رکھ رہی ہے یہ عمران
خان کی برکت ہے۔ مشتاق منہاس
کراچی: پاکستان بھر میں کہیں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث پہلا روزہ 11 جولائی(جمعرات کو) ہوگا۔
اس بات کا اعلان مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے اجلاس کے بعد ملک بھر کی زونل کمیٹیوں کی جانب سے شہادتیں موصول نہ ہونے کے بعد کیا۔
مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر حصوں سے کہیں چاند نظر آنے کی اطلاعات نہیں ملیں۔
علاوہ ازیں پشاور کی قاسم علی خان میں بھی رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی صدارت میں اجلاس ہوا جس کے بعد انہوں نے بھی چاند کی شہادت نہ ملنے کا اعلان کیا۔
خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں بدھ 10 جولائی کو پہلا روزہ رکھا جا رہا ہے، مغربی ممالک میں کسی ایک دن کا متفقہ طور پر اعلان نہیں ہوا جس کی وجہ سے بعض ممالک میں منگل جب کہ بعض میں بدھ اور جمعرات کو بھی پہلے روزے کا اعلان کیا گیا ہ