کراچی: پاکستان کے معاشی حب کراچی میں گرومندر کے قریب بم دھماکے میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کے چیف سیکورٹی آفیسر بلال شیخ ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا گرومندر کے قریب ایک سفید رنگ کی ڈبل کیبن گاڑی میں ہوا جس سے گاڑی میں موجود صدر پاکستان کے چیف سیکورٹی آفیسر بلال شیخ موقع پہ ہی دم توڑ گئے جبکہ دھماکے میں ان کے 2 محافظ بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔
ریسکیو ذرائع کےمطابق دھماکے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ایس پی راجا عمر خطاب کا کہنا ہے کہ دھماکا خود کش لگتا ہے، نشانہ صدر زرداری کے چیف سیکورٹی آفیسر کو بنایا گیا ہے۔
دھماکا اتنا زور دار تھا کہ قریب کھڑی گاڑیوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ دھماکے کی آواز شہر کےدیگر علاقوں میں بھی سنی گئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ بلال شیخ پر پہلے بھی 3 مرتبہ حملے ہوچکے ہیں تاہم وہ محفوظ رہے تھے۔
دوسری جانب سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکےاضافی ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیا گیا ہے۔
- See more at: http://urdunews.thenewstribe.com/pakistan/2013/07/10/karachi-blast-2/#sthash.NCwgk977.dpuf