Wednesday, 10 July 2013

تمام اختیارات نجم سیٹھی کو مل گئے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نےنیا ضابطہ اخلاق تشکیل دینے کا فیصلہ کرتے ہوئےتمام اختیارات قائم مقام چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو دے دیے ہیں ۔
بدھ کوبورڈ کی گورننگ بورڈے کے طویل اجلاس کے بعد میڈیا کو  بریفنگ دیتے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان علی نے بتایا کہ پی سی بی نے نیا کوڈ آف کنڈکٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے  جب کہ تمام ضروری اختیارات عبوری چیئرمین کو دیے گئے ہیں۔
اس موقع پر قائم مقام چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ گورننگ بورڈ نے ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، بورڈ کے معاملات درست کرنے کی کوشش کروں گا، عدالت نے بھی 90 دن کے اندر بورڈ کے آئین میں تبدیلی کرکے جمہوری بنانے کا کہا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ گورننگ بورڈ نے انہیں ویسٹ انڈیز جانے کو کہا ہے اور میں وہاں جا کر دیکھنا چاہتا ہوں کہ ٹیم کے معامات کیے چلتے ہیں۔
بورڈ کے عبوری چیئرمین  کے مطابق اجلاس میں بجٹ پر بات نہیں ہوئی ، بورڈ کا بجٹ کہاں خرچ ہوتا ہے یہ ویسٹ انڈیز سے واپسی آکر تمام تفصیلات خود لوں گا
- See more at: http://urdunews.thenewstribe.com/sports/2013/07/10/pcb-5/#sthash.CAjharOw.dpuf