Monday, 22 July 2013

اوکاڑہ پولیس نے کردی ظلم کی تاریخ رقم

اوکاڑہ: پاکستان کے مشرقی صوبے پنجاب میں پولیس نے ظلم کی تاریخ میں نئی داستان رقم کردی ہے جہاں زیرحراست باپ بیٹے کو ایک دوسرے کے ساتھ بدفعلی پر مجبور کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انتہائی شرمناک واقعہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں پیش آیا۔
بتایا گیا ہے کہ 3 دن پہلے پولیس نے بجلی چوری کے خلاف دیپال پور میں آپریشن کیا تھا جہاں فائرنگ سے پیٹی بند بھائی کے ہلاک ہونے پر گاؤں میں چھاپے مارے گئے۔
پولیس نے باپ بیٹے سمیت کئی افراد کو پکڑ کر تھانہ صدر میں بند کردیا لیکن تھانے میں ایسا کھیل کھیلا کہ ظلم کی حدیں پار کرڈالیں۔
ملزم زبیر نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے دورانِ تشدد اْسے باپ کے ساتھ بدفعلی پر مجبور کیا۔ ملزم جمشید جہاں بیٹے زبیر کے ساتھ بدفعلی پر مجبور کرنے پر شرمسارہے وہیں پولیس کے ظلم خلاف نوحہ کناں بھی۔
ڈی پی او نے شرمناک واقعے کا نوٹس لے کر انویسٹی گیشن افسر کو گرفتار کرلیا جب کہ بدفعلی پر مجبور کیے گئے باپ بیٹا تاحال انصاف کے منتظر ہیں