Friday, 12 July 2013

پاکستان پہلے امتحان میں کامیاب

جارج ٹاؤن: دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے اسکواڈ میں جگہ بنانے والے اوپنر بلے باز احمد شہزاد اور سوئنگ کنگ سعید اجمل کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان نے وارم اپ میچ میں گیانا کو شکست دے دی۔
جارج ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے9 وکٹوں کے نقصان پر246 رنز بنائے، سلامی بلے باز احمد شہزاد نے سب سے زیادہ 68 رنز بنائے جبکہ شاہد آفریدی 31 اور کپتان مصباح الحق22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ہدف کے تعاقب میں گیانا ٹیم کے بلے باز پاکستانی اسپنر سعید اجمل کی جادوئی گیندوں کا سامنا نہ کرسکے اور 50 ویں اوور میں پوری ٹیم 239 رنز بناکر پولیئن لوٹ گئی، یوں پاکستان پہلے امتحان میں 7 رنزسے کامیاب ہوگیا۔
گرین شرٹس کی جانب سے سعید اجمل نے 5 محمد عرفان نے 3، عبدالرحمان اور رضوان علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 14 جولائی کو کھیلا جائے گ