Wednesday, 10 July 2013

اخوان المسلون کے سربراہ کی گرفتاری کا حکم

قاہرہ:مصری دفتراستغاثہ نے سابقہ حکمراں جماعت اخوان المسلون کے روحانی سربراہ محمد بدیع کوگرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
مصر کے سرکاری خبر رساں ادارے مینا کے مطابق محمد بدیع کی گرفتاری کے احکامات فوجی ہیڈ کوارٹر کے باہر ہنگامہ آرائی کے الزام پر جاری کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ دو روز قبل معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں نے فوجی ہیڈ کوارٹر ریپبلکن گارڈز کے باہر غیر معینہ مدت کے لیے دھرنے کی کوشش کی تھی۔
اس موقع پر دوران نماز فوج کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں اخوان المسلمون کے 50 سے زائد مظاہرین ہلاک ہوگئے تھے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق ہنگامہ آرائی میں ملوث ہونے کے الزام میں مزید  200 افراد کے خلاف فرد جرم بھی عائد کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جن افراد پر فرد جرم عائد کی گئی ان میں سے اکثر کا تعلق اخوان المسلون سے ہے۔
یاد رہے کہ مصر میں فوجی بغاوت اور پہلے جمہوری طریقے سے منتخب ہونے والے صدر مرسی کی معزولی کے بعد ہونے والے مظاہروں میں اب تک 88 افراد ہلاک جب کہ سینکڑوں  زخمی ہو چکے ہی
- See more at: http://urdunews.thenewstribe.com/featured/2013/07/11/egypt-muslim-brotherhood-leader-mohammed-badie-arrest-ordered/#sthash.f0dqDYPa.dpuf