تل ابیب:اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ ایران کا ایٹمی پروگرام ختم کرنے کے لئے امریکا سے پہلے اس پر حملہ کرسکتا ہے۔
تہران حکومت کو یہ انتباہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی ٹی وی کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایران سے قریب اور زیادہ خطرے میں ہے،” ہمیں ایران کا سامنا کرنے کے لئے امریکا سے پہلے ہی تیاری رکھنا ہو گی۔”
انہوں نے کہا کہ ایران کے نئے منتخب صدر حسن روحانی بھیڑ کی کھال میں بھیڑیا ہیں، وہ مسکراہٹ بکھیر کر ایٹم بم بنانا چاہتے ہیں لیکن انہیں ہرگز اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
دوران انٹرویو انہوں نے انکشاف کیا کہ ایران کے پاس 190 کلوگرام افزودہ یورینیم موجود ہے جب کہ ایٹم بم بنانے کے لئے 250 کلوگرام یورینیم درکار ہوتا ہے۔