لندن:برطانیہ میں رہائش پذیر متحدہ قو می موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے تحقیقاتی اداروں نے منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ثبوت پیش کرنے کے لئے مزید ایک ہفتے کی مہلت دے دی ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین کے وکلا نے منی لانڈرنگ کیس میں ثبوت پیش کرنے کے لئے مہلت طلب کی تھی جس پر مزید مہلت دی گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ قو می موومنٹ نے منی لانڈرنگ کیس سے بچنے کے لئے کراچی کے کاروباری حلقوں پر دباؤ بڑھانا شروع کر دیا ہے۔
آن لائن نے اپنی رپوٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی کی کاروباری شخصیات کو 17 جولائی سے قبل 4 ہزار پاونڈ دینے کا حلف نامہ متحدہ کی مرکزی قیادت کے پاس جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حلف نامے میں یہ تحریر کیا جائے گا کہ کاروباری شخصیات نے بطور عطیہ متحدہ قو می موومنٹ کو 4 ہزار پاونڈ دئیے ہیں تاکہ منی لانڈرنگ کیس ے بچا جاسکے