جمہوریت میں اختلاف رائے ہوتا ہے ور اس کا اظہار بھی جمہوری انداز میں ہی ہونا چاہیے - یہ تو کوئی طریقہ نہیں جب آپ کا دل چاہا آپ نے غیر جمہوری انداز اپنا لیا اور جب آپ کو باتیں راس آتی ہوئیں اور آپ کے فائدے کی بات ہوئی تو آپ جمہوریت کا راگ الاپنے لگے -
جو لوگ اس طرح کے رویے اپناتے ہیں ان کے بارے میں لوگوں کو کھل کر جاننے کا موقع ملتا ہے - جیسے کہ حضرت علی رضی الله کا قول کہ "بولو کہ پہچانے جاؤ" - بہت سارے لوگ اپنے بولنے کہ وجہ سے پہنچاے جا رہے ہیں اب یہ ہمارے اوپر ہے کہ ہم اس پر کیسے فیصلے کرتے ہیں کہ بحثیت قوم ہمارا حافظہ بہت کمزور ہے - فرح