Friday, 12 July 2013

پاکستانی طالبان شام میں

دمشق: کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے شورش زدہ ملک شام میں جاری مبینہ جہاد پر نظر رکھنے کے لیے وہاں اپنا اڈہ قائم کرلیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے طالبان کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اڈہ افغانستان میں لڑائی میں حصہ لینے والے ان عرب نژاد جنگجوؤں کی مدد سے قائم کیا گیا ہے جو حال ہی میں شام میں جاری لڑائی میں حصہ لینے کے لیے وہاں گئے ہیں۔
پاکستانی طالبان کے ایک رکن کے مطابق گزشتہ 2 ماہ کے دوران جنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کم از کم 12 ماہر شام گئے ہیں۔
بی بی سی نے شامی اڈے کے ترجمان محمد امین کے حوالے سے کہا ہے کہ اڈہ چھ ماہ پہلے قائم کیا گیا تھا۔
دوسری جانب حکومت پاکستان نے ان اطلاعات پر ردعمل دینے سے انکار کیا ہے