Friday, 12 July 2013

مرسی کیخلاف جیل سے فرار کی تحقیقات کا فیصلہ

قاہرہ:مصر کے معزول صدر ڈاکٹر محمد مرسی کے خلاف 2011ء میں آنے والے انقلاب کے وقت حماس کی مدد سے جیل توڑ کر فرار ہونے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
امریکی خبرایجنسی اے پی کے مطابق تحقیقات کا فیصلہ مصر کے چیف پراسیکیوٹر ہشام برکت کو ایک عدالت کی جانب سے درخواستوں کے بعد کیا گیا ہے۔
مصر کے شہر اسماعیلیہ کی ایک عدالت کی جانب سے پراسیکیوٹر کو ارسال کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر محمد مرسی کے خلاف حماس کی مدد سے جیل توڑ کر فرار ہونے کے الزامات کی تفتیش کی جائے۔
ایک اور مصری عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پراسیکیوٹر جنرل ان الزامات کے تحت مرسی سمیت اخوان المسلمون کے 30 رہنماؤں کے خلاف تحقیقات کریں گے