Monday, 24 June 2013

سانحہ دیامر: 2دن گزرگئے ،تفتیشی ادارے اہم پیشرفت میں ناکام


گلگت …سانحہ دیامرکو 2دن سے زائدگزرنے کے باوجودپولیس اوردیگرادارے اہم پیشرفت میں ناکام ہیں۔پولیس اورقانون نافذکرنیوالے ابھی تک کوئی اہم کلو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔پولیس اورقانون نافذکرنیوالے دیگراداروں کی تحقیقات جاری ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دیامرمیں غیرملکی سیاحوں پر18سے زائدافرادنے حملہ کیا،سیکیورٹی ادارے دیامرحملے کی تفتیش کے سلسلے میں6اہم افرادکی تلاش میں ہیں،ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ عینی شاہدکی مددسے مذکورہ افرادکی شناخت کی گئی۔ دوسری جانب پولیس اورقانون نافذکرنیوالے اداروں نے گلگت کے بعض علاقوں میں چھاپے مارے ہیں۔