Tuesday, 2 July 2013

Musharraf treason: SC orders govt to conclude probe under Article 6

سپریم کورٹ نے مشرف غداری کیس میں تمام درخواستیں نمٹادیں


اسلام آباد…سپریم کورٹ نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے سے متعلق تمام درخواستیں نمٹا دیں، عدالت نے حکم دیا ہے کہ وفاق پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ کی کارروائی مکمل کرے۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پرویز مشرف کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی۔اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے یقین دہانی کرائی کہ پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ کی کارروائی جلد از جلد مکمل کی جائے گی ، ابھی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا۔اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ انہیں ٹرائل کورٹ کے لیے خصوصی عدالت کے قیام کا ابھی علم نہیں۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہاکہ آئین کے تحت تمام تقاضے پورے ہونے چاہئیں، تمام نظریں حکومت پر لگی ہے، توقع کرتے ہیں کہ غیر ضروری تاخیر نہیں ہو گی، وفاقی حکومت نے جو بیان داخل کیا ہے اس پر عمل کیا جائے۔