کیلی فورنیا : امریکی ریاست کیلی فورنیا میں چھت سے گرنے والا شخص اب مکمل طور پر صحت یاب ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ اس کے سر کی ہڈیاں ریزہ ریزہ ہوگئی تھیں اور وہ ایک طویل عرصہ سے اسپتال میں زیر علا ج رہا تھا۔
ڈاکٹروں نے ہڈیوں کے ریزے نکال دیے ہیں جس سے اس کے سر کی شکل تبدیل ہوگئی ہے تاہم معجزاتی طور پر اس کی جان بچ گئی۔