رک : ساری دنیا میں ہوائی آلودگی میں اضافے پر شور مچا ہوا ہے مگر اس میں کمی زیادہ سمندری طوفانوں کا سبب بن جائے گی۔
یہ حیرت انگیز دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے۔
برطانوی محکمہ موسمیات کی تحقیق میں بتایا ہے کہ شمالی بحراوقیانوس میں صنعتی آلودگی اور سمندری طوفانوں کے درمیان واضح تعلق پایا گیا ہے۔
تحقیق کے مطابق فضاء جتنی آلودہ ہوتی ہے طوفان کے لیے حالات اتنے ہی غیرموزوں ہوجاتے ہیں اور تباہی کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
سائنسدانوں کے بقول فضائی آلودگی سے بادل زیادہ چمکدار ہوجاتے ہیں اور سورج کی روشنی کو خلاء میں زیادہ واپس کرتے ہیں، جس سے سمندری درجہ حرارت اور بہاؤ کا پیٹرن کنٹرول میں رہتا ہے اور سمندری طوفان کا امکان کم ہوجاتا ہے۔
اس کے مقابلے میں صاف ہوا سمندری طوفانوں کے لیے زیادہ موزوں ثابت ہوتی ہے۔
تحقیقی ٹیم کے قائد ڈاکٹر نک ڈون اسٹون کا کہنا ہے کہ 1980ء کی دہائی کے بعد سے ہوائی آلودگی کو روکنے کے لیے کافی اقدامات کئے جس کے نتیجے میں حالیہ برسوں میں سمندری طوفانوں کی تعداد بڑھی ہے۔