فیفا نے عراق پر دوبارہ پابندی عائد کردی
برسلز:فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے عراق پر فٹبال کے فرینڈلی میچز کی میزبانی پر پابندی عائد کردی ہے۔
فٹبال کی عالمی تنظیم نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے عراقی فٹبال ایسوسی ایشن(آئی ایف اے) کو پابندی سے آگاہ کیا۔
فیفا نے اس پابندی کی وجہ عراق میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات اور ہلاکتوں کو قرار دیا ہے، یہ پابندی اگلے نوٹس تک برقرار رہے گی۔
عراق ایسوسی ایشن نے نوٹیفکیشن موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اس عمل کو انتہائی قابل افسوس قرار دیا۔
یاد رہے کہ فیفا نے اس سے قبل بھی عراق پر انٹرنیشنل دوستانہ میچز کی میزبانی پر پابندی عائد کی تھی جو رواں سال مارچ میں ہی اٹھائی گئی تھی