اسلام آباد: پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے ادارے ایچ ای سی یعنی کے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر کی انجینئرنگ ، طب، زرعی بزنس اور جنرل جامعات کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے ۔
جاری کردی رینکنگ کے مطابق جنرل یونیورسٹیز میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) پہلے نمبر پر ہے جب کہ انجینئرنگ کے شعبے میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز سرفہرست ہے۔
طب کے شعبے میں آغاخان یونیورسٹی کراچی کا نمبر پہلا ہے جب کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنس لاہور دوسرے نمبر پر ہے۔
بزنس میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز پہلے نمبر پر ہے جب کہ زرعی یونیورسٹی میں ایگری کلچر یونیورسٹی فیصل آباد ٹاپ پوزیشن پر ہے