Wednesday, 3 July 2013

مصری فوج نے صدر مرسی کو برطرف کردیا

قاہرہ:مصر کے ایک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج نے صدر ڈاکٹر محمد مرسی کو برطرف کر کے اقتدار پر قبضہ کرلیا ہے۔
صدر ڈاکٹر محمد مرسی کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے برطرف کر کے فوج کی زیر نگرانی منتقل کردیا گیا ہے۔
مصری فوج کے ترجمان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حکومت کی اعلیٰ قیادت کو فوج نے گرفتار کرلیا ہے۔
ادھر مصر کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ ملک میں مختصر مدت کے لئے عبوری حکومت قائم کرکے انتخابات کرائے جاسکتے ہیں۔