لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ جیتنے کیلئے ٹیم کو متحد ہونا پڑے گا، ٹیم متحد نہ ہوئی تو جیت مشکل ہے۔
دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے روانگی سے قبل ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم متوازن ہے جو کھلاڑی دستیاب تھے ان میں سے بہترین کا انتخاب کیا ، اب اگر ٹیم برا کھیلے تو ذمہ داری سب کی ہے۔
پاکستانی کپتان نے کہا کہ آخری دو سیریز خراب بیٹنگ کی وجہ سے ہارے اس پر توجہ دینا ہوگی،اسپنر ہمارا ہتھیار ہیں لیکن فاسٹ بولر بھی کسی سے کم نہیں۔
مصباح الحق نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ ٹیم اچھا پرفارم کرے گی ، ان کا کہنا تھا سیریز جیتنے کا اچھا موقع ہے اس لیے بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔
قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ محمد اکرم نے کہا ہے کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ ٹیم سے باہر ہوگیا ، تمام کھلاڑی ہماری نظر میں ہیں ان کی ٹیم میں گردش کرتے رہیں گے