Wednesday, 3 July 2013

ڈرون حملوں کیلئے پاکستان نے خود امریکا کولسٹ دی، افغان آرمی چیف

کابل: افغان فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل شیر محمد کریمی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈرون حملےامریکانے خود شروع نہیں کئے بلکہ پاکستانی حکومت نےدہشتگردوں کی فہرست امریکا کو فراہم کی تاکہ علاقے سے ان کا خاتمہ ہو۔
دی نیوز ٹرائب کے ہم وطن خبررساں ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے جنر کریمی کا کہنا تھا کہ  امریکی ڈرون حملے صرف پاکستانی طالبان کے خلاف کئے جاتے ہیں، ڈورن حملوں میں افغان طالبان کو نشانہ نہیں بنایا جاتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ طالبان پاکستان کے کنٹرول میں ہیں،ان کی قیادت پاکستان میں بیٹھی ہوئی ہے، پاکستان کے مدرسوں میں پڑھنے والے افغانستان آچکے ہیں، اگر پاکستان طالبان سے کارروائیاں بند کرنے کا کہے تو افغانستان میں چند ہفتوں میں امن ہوسکتا ہے۔
 جنرل کریمی نے کہا اگر امریکا اور پاکستان چاہیں توافغانستان میں امن کا قیام ممکن ہے۔