Wednesday, 24 July 2013

پاک ویسٹ انڈیز آخری معرکہ، گرین شرٹس 243 رنز ہدف کے تعاقب میں۔

سینٹ لوشیا : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے ون ڈے سیریز کے آخری معرکے میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 243 رنز کا ہدف دیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ آج سینٹ لوشیا کے ‏ بیوسجور اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔
پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب ڈیوین اسمتھ 25 کے مجموعی اسکور پر صرف 7 رنز جوڑنے کے بعد جنید خان کی گیند پر محمد حفیظ کو کیچ دے بیٹھے۔
پہلی وکٹ گرنے کے بعد اسکور 44 تک پہنچا تھا کہ جنید ہی کی گیند پر براوو صرف 9 رنز بنا کر وکٹ کیپر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
دو وکٹیں گرنے کے بعد ٹیم کی ڈگمگاتی بیٹنگ لائن کو چارلس اور مارلن سیموئلز نے سہارا دیا اور 54 رنز شاندار شراکت قائم کرکے اسکور 98 تک پہنچایا۔
انڈین پریمئر لیگ میں چھکوں کی بارش کرنے والے کرس گیل ایک بار پھر بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے اور 21 رنز کر آؤٹ ہوگئے۔
میچ کے آخری اوورز میں کپتان ڈیوین براوو نے 48 اور ڈیرن سیمی نے20 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔
ویسٹ انڈیز نے توقع کے برخلاف 50 اورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر گرین شرٹس کو 243 رنز کا بڑا ہدف دیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے جنید خان نے 10 اوورز میں 48 رنز کے عیوض 3 جب کہ سعید اجمل اور عرفان نے بالترتیب 10،10اوررز میں 57 اور 34 رنز دے کر دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
جوابی اننگ میں  پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ کے نقصان پر اب تک 118 رنز بنا لیے ہیں۔
اوپننگ بلے باز ناصر جمشید 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان مصباح الحق 19  اور احمد شہزاد 63 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔
ناصر جمشید 25 گیندوں پر 23 رنز بنا کر کرس گیل کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے