بھارت سے قریبی تعلقات کی پالیسی جاری رہے گی، نواز شری |
اسلام آباد…وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ ماضی میں ان کی حکومت نے بھارت کے ساتھ قریبی تعلقات کی پالیسی اختیار کی،یہ پالیسی موجودہ دور میں بھی جاری رہے گی۔ ان کا کہناہے کہ دونوں ملکوں کی حکومتوں اور عوام کے درمیان رابطے بڑھا کر ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم میاں نوازشریف کی زیرصدارت پاک انڈیا جوائنٹ بزنس کونسل کا اجلاس ہوا ، جس میں دونوں ملکوں کے بڑے تجارتی گروپوں کے نمائندوں نے شرکت کی ،اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی وفود کے تبادلوں اور اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان وزیر اعظم ہاوٴس کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا خواہش مند ہے۔ موجودہ حکومت اس سلسلے میں مناسب اقدامات کرے گی۔