Sunday, 30 June 2013

Two Blast In Quata

کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے دھماکے،24 ہلاک

کوئٹہ:پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو دھماکوں کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
نمائندہ دی نیوز ٹرائب کے مطابق دونوں دھماکے کوئٹہ میں ہزارہ ٹاؤن کے علاقے علی آباد میں ہوئے۔
نمائندے کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد ہلاک جب کہ 64 زخمی ہوگئے۔
دھماکوں کے زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس اور سی ایم ایچ منتقل کیا جارہا ہے تاہم مزید کسی دھماکے کے خطرے کے پیش نظر امدادی کارروائیاں سست روی کا شکار ہیں۔
دھماکوں کے فوری بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ  میڈیا اور ریسکیو رضاکاروں کو دھماکے کی جگہ جانے سے روک دیا گیا ہے۔