پشاور…پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب کار بم دھماکے میں ایک بچے سمیت 17 افراد جاں بحق جب کہ 32 زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق دھماکے میں چالیس کلو گرام بارودی مواد اور مارٹر شیل بھی استعمال کئے گئے۔پشاور میں دہشت گردی کی کارروائی آج پھر بہت سی جانیں ساتھ لے گئی ، دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کونشانہ بنایا، بڈھ بیر میں پولیس اسٹیشن کے قریب اس وقت زور دار دھماکہ ہوا۔،جب ایف سی کا قافلہ وہاں سے گذر رہا تھا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں بارود سے بھری گاڑی استعمال کی گئی۔بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق چالیس کلو گرام بارود مواد استعمال کیا گیا جس میں مارٹرشیل بھی موجود تھے۔ دھماکے سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی سمیت دس گاڑیاں اور ایک درجن دکانیں تباہ ہوگئیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچایا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں اب تک 17 افراد جاں بحق اور ستائیس سے زیادہ زخمی ہوئے، اسپتال لائی گئی لاشیں اورزخمی عام شہری ہیں۔زخمیوں میں ایک نوعمر بچہ اور ایک خاتون بھی شامل ہے۔ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں چھ کی حالت تشویش ناک ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق بڈھ بیڑ اور ارد گرد کے علاقوں میں سرچ |