انقرہ : سیگریٹ نوشی ترک کرنا آسان نہیں ہوتا مگر ایسا عجیب و غریب یا مضحکہ خیز طریقہ بھی آج تک کسی بھی آزمایا نہیں ہوگا۔
جی ہاں ترکی میں ایک شخص نے سیگریٹ نوشی ترک کرنے کا کچھ زیادہ ہی تخلیقی اور عجیب و غریب طریقہ اپنا لیا اور وہ یہ کہ اس نے اپنے منہ پر پنجرہ چڑھا لیا ہے۔
جی ہاں ترکی میں ایک شخص نے سیگریٹ نوشی ترک کرنے کا کچھ زیادہ ہی تخلیقی اور عجیب و غریب طریقہ اپنا لیا اور وہ یہ کہ اس نے اپنے منہ پر پنجرہ چڑھا لیا ہے۔
یقین نہیں آیا ہوگا ناں، مگر جی ابراہیم یوسی کو اپنی قوت ارادی پر بالکل بھی اعتبار نہیں، اسی وجہ سے اس نے اپنا منہ ہی پنجرے کے اندر بند کرلیا ہے۔
ابراہیم نے کسی کمزوری سے بچنے کیلئے پنجرے کی چابی بھی اپنے گھروالوں کے سپرد کردی ہے اور اب وہ اپنا منہ چاہے بھی تو پنجرے سے نہیں نکال سکتا۔
ابراہیم کو یہ انوکھا خیال موٹرسائیکل چلانے والوں کو ہیلمٹ پہنے دیکھ کر آیا۔
دو سالہ ابراہیم 16 سال کی عمر سے روزانہ 2 پیکٹ سیگریٹ کے استعمال کرتا آرہا ہے، تاہم پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث اپنے والد کے انتقال کے بعد ابراہیم نے اس عادت بد سے پیچھا چھڑانے کا فیصلہ کیا، مگر اس حوالے سے کوئی کوشش کامیاب نہ ہوسکی، جس پر اب اس نے اپنا منہ ہی پنجرے میں چھپالیا ہے۔
روزانہ صبح وہ اس پنجرے کو سر پر پہنے دفتر کیلئے نکتا ہے اور پورا دن اس عادت سے بچا رہتا ہے۔