Monday, 8 July 2013

پی ٹی آئی میں مافیا کیلئے خطرے کی گھنٹی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی ناراض بانی رکن فوزیہ قصوری تمام گلے شکوے ختم کرکے پارٹی میں  دوبارہ شامل ہو گئی ہیں۔
تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس میں پارٹی میں دوبارہ شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے فوزیہ قصوری نے کہا کہ عمران خان  اگر غلطی تسلیم نہ کرتے تو کبھی واپس نہیں آتی۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں نے بنائی ، میں کس طرح اپنی پارٹی چھوڑ سکتی ہوں  اب پارٹی میں موجود مافیا کے خلاف جدوجہد جاری رکھوں گی۔
فوزیہ قصوری کے بقول وہ کسی اسمبلی میں نہیں پہنچنا چاہتی، پی ٹی آئی کسی ڈکٹیٹر کی جماعت نہیں بلکہ جمہوری پارٹی ہے ۔
ذرائع کے مطابق پارٹی میں دوبارہ شامل ہونے پر فوزیہ قصوری کو چیئرمین کی سینئرمشیر مقرر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ فوزیہ قصوری نے کچھ عرصہ پہلے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست نہ ملنے پر احتجاجا پارٹی چھوڑ دی تھی