Wednesday, 17 July 2013

تحریک طالبان کا ملالہ یوسفزئی کو خط

اسلام آباد : کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ملالہ یوسفزئی پر گزشتہ سال کیے گئے حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تحریک طالبان کے ایک کمانڈر کی جانب سے ملالہ یوسفزئی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کاش یہ حملہ نہ ہوتا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خط میں ملالہ کو پاکستان واپس آ کر اسلام اور پشتون کلچر اختیار کرنے اور ساتھ ہی خواتین کے مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے کی نصیحت کی۔
خیال رہے کہ پاکستانی صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے صدر مقام مینگورہ کی رہائشی طالبہ ملالہ یوسفزئی کو طالبان نے گزشتہ برس 9 اکتوبر کو اسکول سے گھر واپس آتے ہوئے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔
حملے کے بعد ملالہ کو چند روز پاکستان میں علاج کے بعد ایئر ایمبولینس کے ذریعے برطانیہ منتقل کردیا گیا جہاں لندن کے کوئن الزبتھ اسپتال میں ان کا علاج کیا گیا۔
اقوام متحدہ کی جانب سے ملالہ یوسفزئی کے یوم پیدائش کے موقع پر دنیا بھر میں ملالہ ڈے منایا گیا تھا۔
13 جولائی کو اپنی 16 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ملالہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 80 ممالک سے تعلق رکھنے والے بچوں سےخطاب بھی کیا تھ