دبئی: بھارت کی جانب سے مسلسل انکار کے باعث باہمی سیریز منعقد نہ ہوپانے کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) 80 ملین ڈالر سے محروم رہ گیا۔
پی سی بی اس 80 ملین ڈالر کا نقصان دبئی میں ایک اسپورٹس چینل کے ساتھ معاہدے میں شامل بھارت کے ساتھ ہوم سیریز کی شق پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے اٹھانا پڑا۔
رپورٹس کے مطابق بورڈ آفیشلز کا کہنا ہے کہ چینل سے ہونے و الے معاہدے میں واضح طور پر یہ شق شامل تھی کہ چار سال کے دورانیے میں پاکستان کو بھارت کے ساتھ کم از کم دو ہوم سیریز کھیلنا ہوں گی جس پر پی سی بی کو 135 ملین ڈالر کی مجموعی ڈیل میں اندازاً80 سے 85 ملین ڈالرز ملنے تھے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے تمام تر کوششوں کے باوجود بھارت کی انکار کے باعث دو ہوم سیسریز ممکن نہ ہوسکیں جس کا خمیازہ پی سی بی کوبھگتنا پڑرہا ہے۔
پاکستان نے گزشتہ برس دسمبر میں مختصر سیریز کے لئے بھارت کا دورہ کیا تھا،جو 2007ء کے بعد دونوں ممالک میں پہلی باہمی سیریز تھی تاہم 2008ء کے بعد سے بھارت پاکستان سے کھیلنے سے گریزاں ہے۔
بھارت نے 2009ء میں پاکستان کا طے شدہ دورہ بھی منسوخ کردیا تھا،پی سی بی آفیشل کے مطابق بھارتی بورڈ نے ابھی تک اس منسوخ کیے گئے دورے کی کوئی تلافی نہیں کی ہ