قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران شیخ رشید احمد نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہ میں نے آپ جیسا خوش نصیب شخص نہیں دیکھا ، پرویز مشرف کیخلاف مقدمہ چلانے کا یہ درست وقت نہیں، قوم کی نظریں آپ پر لگی ہوئی ہیں کہ آپ ملک کو لوڈشیڈنگ، بے روزگاری اور دیگر مسائل سے نجات دلائیں گے، مشرف کے معاملے میں الجھنے سے آپ کااپنا ایجنڈہ متاثر ہوگا۔