Monday, 17 June 2013

Bolan Medical Complex Only Two Terrorist take park in whole killing

بولان میڈیکل اسپتال حملے میں 2دہشتگردوں نے حصہ لیا،حکام

کوئٹہ…تفتیشی حکام نے بولان میڈیکل اسپتال حملے کے حوالے سے اپنی ابتدائی رپورٹ میں کہا کہ اس میں صرف2دہشتگردوں نے حصہ لیا۔تفتیشی حکام نے مزید بتایا کہ آخرمیں بچ جانے والے دہشتگردنے خودکودھما کے سے اڑالیا،ایف سی نے4 دہشتگردوں کے مارے جانے کا دعویٰ کیاتھا۔ تاہم کارروائی کے بعدصرف2 دہشتگردوں کے جسمانی اعضاملے ہیں۔حکام کے مطابق خود کش حملے میں ڈپٹی کمشنر،میڈیکولیگل افسر،4نرسیں جاں بحق ہوئے۔جبکہ خود کش حملے اورفائرنگ میں4سیکیورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے۔ادھر عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک دہشتگردنے ایمرجنسی وارڈمیں خودکودھماکے سے اڑالیا،جبکہ دوسرادہشتگردپولیس اورسیکیورٹی اہلکاروں کوگولیوں کانشانہ بناتارہااور اس نے درجنوں سیکیورٹی اہلکاروں کوکئی گھنٹے مصروف رکھا۔اور اسی دوسرے دہشتگردکی فائرنگ سے ایف سی کیپٹن سمیت3اہلکارجاں بحق ہوئے۔