Monday, 24 June 2013

آئی سی سی رینکنگ،مصباح کی پوزیشن مزید بہتر


دبئی :آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی کپتان مصباح الحق کو مزید ترقی مل گئی ہے جب کہ بولرز میں سعید اجمل بدستور دوسرے نمبر پر ہیں۔
جنوبی افریقی ون ڈے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز بدستور پہلے نمبر پر ہاشم آملہ دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں۔
گرین شرٹس کے کپتان مصباح الحق ایک درجہ مزید ترقی کے ساتھ نویں نمبر پر براجمان ہوگئے ہیں، مصباح کے علاوہ کوئی پاکستانی بیٹسمیبن کسی قابل ذکر پوزیشن پر نہیں ہے۔
آئی سی سی رہنکنگ کے مطابق بولرز میں سنیل نارائن کا پہلے،پاکستان کے دوسرا اسپیشلسٹ سعید اجمل بدستور دوسرے نمبر پر ہیں۔
آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں،پاکستان کے محمد حفیظ کا دوسرا اور بھارتی کھلاڑی رویندرا جدیجا کا تیسرا نمبر ہے۔